معروف اداکار کا فلموں اور ٹی وی سیریلز میں مزید مرنے سے انکار

23  ستمبر‬‮  2019

لندن(این این آئی) سین بین ایک معروف اداکار ہیں جنہوں نے مشہور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ وہ گیم آف تھرون میں مارے گئے، لارڈ آف دی رنگ میں بھی فوت ہوئے اور گولڈن آئی میں ایلس کا کردار نبھاتے ہوئے بھی انہیں مرنا پڑا۔تمام فلموں اور ٹی وی سیریل میں وہ مجموعی طور پر 23 مرتبہ مرچکے ہیں اور اب انہوں نے اسکرین پر موت کے مزید کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سین

بین نے کہا کہ اب وہ ایسے اسکرپٹ قبول نہیں کریں گے جس میں انہیں آخر کار مرنا پڑے کیونکہ لوگ یہی سمجھنے لگے ہیں جلد یا بدیر میں اسکرین پر دم توڑدوں گا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چاہے فلم میں مجھے کتنا ہی زخمی کیوں نہ کردیں لیکن مجھے جان سے نہ مارا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بہت سی فلموں میں خطرناک فلموں کے کردار ادا کیے ہیں جنہیں لا محالہ آخر میں مرنا ہی ہوتا ہے۔خود بین سین کے مداح بھی ان کے مرنے سے تنگ آچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…