جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

غریب فنکاروں پر فیاض الحسن چوہان کی مہربانی ‘کئی سالوں سے دیا جانیوالا فنڈ بند کر دیاگیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) غریب فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں‘فنکاروں کو کئی سالوں سے دیا جانے والے فنڈ مکمل بند ہونے سے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں،پنجاب حکومت نے شوبزفنکاروں کو کئی سالوں سے دیا جانیوالافنڈمکمل طور پر بند کر دیا‘

مالی مشکلات کے شکار شوبز فنکاروں کا شدید احتجا ج اور وزیرا علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہونے والے آرٹسٹ اسپورٹ فنڈ کے تحت مستحق فنکاروں کو پانچ ہزار سے پچیس ہزار روپے دیئے جاتے تھے، شہباز شریف کے دور میں تمام فنکاروں کا معاوضہ پانچ ہزار روپے کر دیا گیا جسے سابق وزیر ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بند کر دیا۔گلوگارہ ترنم ناز اور گلوکار انور رفیع فنڈز بند ہونے سے پریشان ہیں جبکہ اداکارہ ثنا بٹ اور اداکار وحید بٹ پچھلے دنوں ہارٹ اٹیک ہونے پر حکومتی امداد کے منتظر رہے معروف شاعر منیر نیازی کی بیوہ بھی وظیفہ بند ہونے پر پریشان ہیں۔ناہید منیر نیازی نے گفتگو میں کہا کہ انہیں آخری بار جون دو ہزار انیس میں معاوضہ ملا تھا کوئی سہارا نہیں ہے، فنڈ بند کر دیا گیا ہے۔ماضی کے معروف ڈرامے عینک والا جن کے اداکار نثار بٹ عرف المعروف عمرو عیار بھی آرٹسٹ فنڈ بند ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ غریب فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں، ہم لوگ کہاں جائیں؟آرٹسٹ خدمت کارڈ کے لیے شہباز شریف کی جانب سے 8 کروڑ کی رقم منظور تو ہوئی لیکن یہ رقم آج تک مستحق فنکاروں تک نہ پہنچ سکی، زکوٹا جن، بل بتوڑی، روحی بانو اور متعدد فنکار کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…