لاہور( این این آئی ) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ غیر قانونی طو رپر سانپ اور اژدھاکے الزام میں مقامی عدالت نے اداکارہ کو 27ستمبر کو طلب کر رکھا ہے ۔رابی پیر زادہ نے بتایا کہ وکیل نے مشورہ دیا ہے کہ مجھے کیس میں خود عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خود پیش ہو کر سارے حقائق معزز عدالت کے سامنے رکھوں گی ۔