منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عائشہ عمر کی جانب سے میلے میں بولڈ انداز اپنانے پرٹی وی چینلز کی خاموشی

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اداکارہ و سپر ماڈل عائشہ عمر یوں تو اپنے انداز کی وجہ سے ہمیشہ ہی شائقین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں، تاہم کچھ دن قبل اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیئے لیکن پاکستانی ٹی وی چینلز مکمل طور پر خاموشی دکھائی دیئے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں کے پی کے میں دوپٹہ اوڑھنے کے حوالے سے حکومتی بیان کے بعد کے پی کے حکومت پر تابڑتوڑ حملے کرنے والے میڈیا ہائوسز کی عائشہ عمر کی میلے میں بولڈ انداز اپنانے پر مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ہے لگتا ہے ان میڈیا ہائوسز کو سانپ سونگھ گیا ہے-عائشہ عمر نے امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں ہر سال منعقد ہونے والے اچھوتے میلے ’برننگ مین‘ میں بنوائی گئی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تو ان کے مداحوں نے ان پر تنقید کی۔عائشہ عمر نے ’برننگ مین‘ میں بنوائی گئی چند تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور میلے میں پاکستانی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔صارفین کے مطابق پردے کا حکم تو قرآن حکیم میں واضح طور پر آیا ہے لیکن ہمارا میڈیا پردے کے حکم پر سیخ پا ہو جاتا ہے جبکہ بے حیائی جتنی بھی اس پر خاموش رہتا ہے جو پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے-عائشہ عمر کی تصاویر کو اگرچہ ہزاروں افراد نے لائیک کیا، تاہم کچھ مداحوں نے امریکی میلے میں ان کے انتہائی بولڈ انداز پر ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اداکارہ کا ایسا بولڈ انداز پاکستان کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔مداحوں کی تنقید سے بچنے کے لیے عائشہ عمر نے اپنی تصاویر پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا، تاہم پھر بھی ان کی ایک تصویر پر مداحوں نے کمنٹس میں ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اداکارہ کو اس قدر بولڈ انداز نہیں اپنا چاہیے تھا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…