منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

فلم ’جینیفرز باڈی‘ میں عریاں کردار ادا کرنے سے شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئی،میگن فاکس

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ٹرانسفارمر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ 33 سالہ میگن فاکس نے اعتراف کیا ہے کہ عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوئیں۔میگن فاکس نے 2001 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اپنی تیسری فلم ’کنفیشنز آف ٹین ایج ڈرامہ کوئین‘ سے شہرت ملی، تاہم وہ 2007 میں ریلیز ہونیوالی اپنی چوتھی فلم ’ٹرانسفارمرز‘ سے

فلم سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔2009ء میں ریلیز ہونیوالی ان کی ہارر کامیڈی فلم ’جینیفرز باڈی‘ میں بولڈ کردار انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر لے گیا۔فلم کی ریلیز کو ایک دہائی مکمل ہونے پر شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے سامنے اداکارہ میگن فاکس نے اعتراف کیا کہ اس فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئیں۔اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک واقعے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ کئی افراد سے تعلقات استوار کرنے کے بہانے قریب آ کر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور کچھ افراد کو قتل بھی کردیتی ہیں۔فلم میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایسے کردار کو نبھانے کے بعد شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر وہ گھر سے باہر گئیں اور لوگوں نے انہیں دیکھا تو وہ ان پر شدید تنقید کریں گے۔میگن فاکس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’جینیفرز باڈی‘ کے بعد تمام فلم پروڈیوسرز نے انہیں صرف عریاں اور فحش کرداروں کی پیش کش کی اور ایسے کردار ان کیلئے مزید ذہنی اذیت کا باعث بنے۔اداکارہ کے مطابق وہ ایک دہائی قبل فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کے بعد پہنچنے والی ذہنی اذیت کو بیان نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہمجھے کافی عرصے تک ایسا محسوس ہوتا رہا کہ میرا استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں جان بوجھ کر فحش کردار دیئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…