حمزہ علی عباسی ، سجل علی کے نئے ڈرامے ’’الف‘‘ کے دو ٹیزر جاری ، شائقین میں بھرپور پذیرائی

21  ستمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی) حمزہ علی عباسی اور سجل علی طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ اپنے جلد ریلیز ہونیوالے ڈرامے ’الف‘ کے سیٹ پر لی گئی جھلکیاں ریلیز کررہے تھے جس کے باعث مداحوں کو اس ڈرامے کے ٹیزرز کی ریلیز کا انتظار تھااب ڈرامے کے دو ٹیزر ریلیز کردیئے گئے ہیں۔

جسے انٹرنیٹ پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔پہلے ٹیزر میں ڈرامے کی شاندار کاسٹ کو متعارف کروایا گیا، جس میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، احسن خان، کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ، سلیم معراج اور سرمد صہبائی شامل ہیں۔ٹیزر میں اداکار ہمایوں سعید ڈرامے کہانی سنارہے ہیں، جنہوں نے ‘عشق بندے سے اور امید خدا سے رکھنے’ کا پیغام بھی سنایا۔الف میں حمزہ علی عباسی قلب مومن نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ سجل علی مومنہ سلطانہ نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں۔احسن خان ڈرامے میں طحہٰ عبدلاعلیٰ نامی کردار نبھارہے ہیں، ڈرامے کے دوسرے ٹیزر میں حمزہ علی کے کردار کی زندگی کو دکھایا گیا جو دنیاوی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔ٹوئٹر پر حمزہ نے ان ٹیزرز کو ملنے والی داد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پروجیکٹ مثال قائم کرے گا کہ کس طرح ٹیلی ویژن کے ذریعے لوگوں کو ان کے خدا سے جوڑا جاسکتا ہے، قلب مومن کا کردار بہت حد تک میرے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…