بین الاقوامی فیسٹیول میں اداکارہ عائشہ عمر کو پاکستان کی نمائندگی مہنگی پڑگئی

21  ستمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا مہنگی پڑگئی۔گزشتہ روز اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں، اْنہوں نے تصویر میں جو لباس زیب تن کیا ہوا ہے اْس میں اْنہوں نے ’رلّی‘ کی چولی پہنی ہوئی ہے اور ساتھ میں ’جناح کیپ‘ پہنی ہوئی۔

تصویر میں اداکارہ سائیکل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے۔عائشہ عمر نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میراجھنڈا اور میری سائیکل، رلّی پرنٹ کی چولی اور جناح کی ٹوپی نے فیسٹیول میں آئے لوگوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور ہر ایک نے رْک کر مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سے ملک سے ہو؟۔اْنہوں نے لکھا کہ’اْس شام میں ایک انتہائی فخرِ پاکستانی تھی اور مجھے خود پر بہت فخر ہورہا تھا، وہاں کے لوگوں نے میرے منفرد لباس کو بیحد پسند کیا۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’بہت سارا پیار میرے ساتھی آرٹسٹ کیلئے جنہوں نے اِس لباس کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی۔‘عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اِ س طرح کے غیر اخلاقی لباس نے عائشہ عمر کے مداحوں کو اْن پر تنقید کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ سویرا احمد نامی صارف نے عائشہ عْمر کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ’کوئی اِس کو سیدھا راستہ دِکھاؤ۔‘شیریں اعوان نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ پاکستان کا اسٹائل نہیں ہے۔‘جب کہ عمّارہ سعید نامی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’عائشہ عْمر کا لباس اس قدر اخلاقی ہے کہ جھنڈا بھی شرما رہا ہے۔‘ارسلان خالد نے لکھا کہ’پاکستان کا جھنڈا لگا کر فیشن بین الاقوامی کرتے ہیں، یہ عجیب چیز ہے۔‘سدرہ متین نے لکھا کہ’یہ ہماری ثقافت نہیں ہے۔‘ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اْلجھن میں ہوں کہ یہ کس طرح سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کی کوشش کررہی ہے؟ شاید پینڈو حولدار کی؟‘۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…