لاہور(این این آئی) مصنف وہدایتکارباسوچودھری کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میرانمول‘‘میں اپنے فنی کیرئیر کے یادگار کردار میں نظر آؤں گی۔ان خیالات کا اظہارفلمسٹارصائم علی نے فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر
امر ہوجاتا ہے،صائم علی نے کہا کہ میں فلم’’عشق میراانمول‘‘ میںاہم کردارادا کر رہی ہوں ،فلم میں میرا کردار اتنا جاندار اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس کردار کو مدتوں یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گا فلم کے پرڈیوسرنعیم خان ہیں۔جبکہ ہیروکا کرداراداکاروگلوکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں،صائم علی نے مزیدکہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔جسے عوام نے ہمیشہ پزیرائی دی۔