صبا قمر نے محبت میں ناکامی پر خاموشی توڑ دی

20  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی محبت اور اسے حاصل نہ کرنے کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی

نظر آرہی ہیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔حال میں ایک انٹرویو کے دوران صبا نے کہا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی تھیں اس کی شادی کو بھی کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم آپ کو جس سے محبت ہو اسے کسی اورکے ساتھ دیکھ کر برا لگتاہے۔صبا قمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کیا جسے وہ پسند کرتی تھیں لیکن یہ ضرور بتادیا کہ اس کا تعلق بھی شوبزانڈسٹری سے تھا اوروہ ماڈلنگ کرچکاہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی اورکہا انیسہ آپا مجھے برا لگ رہاہے۔ جس پر انہوں نے کہا کیوں برا لگ رہاہے جس پر صبا نے کہا وہ میرا پیار تھا میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔جس پر ان کی خیرخواہ خاتون نے کہا پیار یہ نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کے لیے دعا کریں اوراس کی خوشی میں خوش رہیں۔ صبا نے کہا بس یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے سمجھ آگیا کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔ کیونکہ سچی محبت میں آپ خود غرض نہیں ہوتے بلکہ سامنے والے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔ صبا نے کہا وہ آج بھی اس شخص کو چاہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…