جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مہوش حیات کو اپنی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر سوشل میڈ یا صارف بھڑکااٹھا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی اور انہوں نے

فرینچ زبان میں اپنے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ آپ کی محبت میں کتنی گہرائی ہے؟ ۔اس تصویر کو دیکھ کر پرستاروں نے ان کے لباس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔جان علی نامی شخص نے کہا ایک ہمارا وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں شلوار قمیض پہن کر ہمارے ملک کی ثقافت دکھاتا ہے ،ایک ڈریس آپ نے پہنا ہوا ہے ،اگر آپ خود کو مسلمان سمجھتی ہے تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ مسلمان خواتین کو ننگی لاتیں اور ننگے بازو دکھانے کی اجازت نہیں ہے ،اگر تم اپنا قومی لباس پہنتی تو ان لوگوں کو پتہ چلتا کہ پاکستانی کہیں بھی جائیں اپنی ثقافت نہیں بھولتے ۔عریج خان نامی لڑکی نے کہا کہ دل کر رہا ہے کہ پورا جسم کاٹ کر رکھ دوں ۔واضح رہے کہ اس وقت اداکارہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اور مودی حکومت کی حمایت کرنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ میں بھی شرکت کی تھی جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…