ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جگن کاظم نے سرکاری چینل سے کنارہ کشی اختیار کیوں کی؟ وجہ بتا دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ساتھ اس کی وجہ بھی بتادی۔جگن کاظم گزشتہ 8 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں جہاں وہ ’’ہانیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم‘‘ کے نام سے شو کر رہی تھیں، وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں اور اداکارہ کی اسکرین پر عدم موجودگی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جارہی تھیں تاہم اب جگن نے سامنے آکر نہ صرف تمام تر افواہوں کی تردید کی بلکہ چینل چھوڑنے کی بھی وجہ بتا دی۔جگن کاظم نے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے پی ٹی وی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب کے

چینل پر تو آپ لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن یہ ویڈیو اْن لوگوں کے لیے جو بار بار پوچھ رہے ہیں کہ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو سے میں کیوں غائب ہوں اور چینل ریپیٹ پر کیوں چل رہا ہے؟۔جگن نے یہ بھی کہا کہ میں سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پی ٹی وی سے استعفی دے چکی ہوں اور اس وقت ایک نیوز چینل سے وابستہ ہو گئی ہوں۔ درحقیقت معمول کی زندگی اچھی ہوتی ہے اور اگر ہم زندگی میں ہر کام وقت کے ساتھ اور پابندی سے کریں تو اچھا ہوتا ہے لیکن جب آپ آٹھ سال سے ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام اور ایک ہی پوزیشن پر کرتے ہیں تو پھر وہ کام بوریت برپا کر دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…