ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش بنا دیا

19  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش، خوبرو اور نوجوان بنا دیا اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔رپورٹ کے مطابق آن لائن خبروں کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ایک سافٹ ویئر ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق

ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر تقریبا ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچی۔امریکی اخبار ’دی نیو ڈیلی‘ نے بتایا کہ سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں ایوانکا ٹرمپ کے بدلے ہوئے ہیئر اسٹائل کی خبر ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، وہیں امریکی دختر اول کی خبر نے 36 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 50 لاکھ روپے کی کمائی بھی کی۔سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر یا تصویر کو دنیا کے ہر پانچویں شخص نے دیکھا یا پڑھا۔آن لائن مواد پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر یا تصویر دنیا بھر کے ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، تاہم یہ لازمی نہیں کہ انہوں نے اس خبر یا تصویر کو دیکھا یا پڑھا بھی ہو۔ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کو امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور والد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا انداز بدلا ہے۔ساتھ ہی ہئر اسٹائلسٹ اور فیشن کی دنیا کی معروف شخصیات نے ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے انداز میں ایوانکا نہ صرف جوان نظر آ رہی ہیں بلکہ وہ پہلے سے پرکشش بھی ہوگئی ہیں۔نئے ہیئر اسٹائل میں ایوانکا ٹرمپ نے بال چھوٹے کروائے ہیں جبکہ پرانے انداز میں ان کے بال کچھ بڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…