سائرہ پیٹر کا صوفی تبسم کی فارسی غزلوں پر مبنی البم ریلیز

18  ستمبر‬‮  2019

لندن (این این آئی)آواز کی دْنیا کی جادو گرنی، سروں کی ملکہ، بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ سائرہ پیٹر نے مشہور شاعر صْوفی غلام مصطفیٰ تبسم کی فارسی غزلوں پر مبنی البم برطانیہ اور پاکستان میں ریلیز کردیا۔اس البم میں 8 غزلیں شامل کی گئی ہیں۔ تعارفی تقریب لندن اور پاکستان میں ہوگی۔

جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ غزلوں کی وڈیوز بھی بنائی گئی ہیں۔سائرہ پیٹر نے بتایا کہ فارسی غزل گائیکی عربی ثقافت سے سفر کر تے ہوئے فارسی میں مغلوں کے درباروں سے برصغیر میں پہنچی تھی۔ اس وقت غزل گائیکی کو محض عورتوں کیساتھ مردوں کی عشقیہ داستانوں کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ مگر پاکستان کے ادبی و ثقافتی حلقوں نے غزل کو سماجی مسائل کی ترجمانی میں ڈھال کر اس کو وسیع مقام بخشا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے عظیم فارسی کلام کو محض فائلوں کی گرد میں پڑا دیکھا تو سوچا کہ میں اس گوہر نایاب کو پبلک میں ضرور لائوں گی۔ اس سلسلے میں میں نے مذکورہ کلام سے 8 غزلوں کا انتخاب کیا اور ان کی پوزیشنیں اور ارینجمنٹس کیں، پھر اپنی ایرانی استاد کی مدد سے ان کے لب و لہجے کو درست کیا۔سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ میں نے صْوفیانہ گائیکی میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کلاسیکی موسیقی میں آواز کا جادو جگایا اور اب میری ساری توجہ غزل گائیکی کی جانب ہے۔ اب میں نے فارسی غزلوں کے اپنے پہلے البم کے لیے صوفی تبسم کے انمول کلام کو چنا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ فارسی اپنے لفظی ذخیروں، ترکیبی خصوصیت، ردھم کی صلاحیتوں اور دیگر لِسانی خوبیوں کی بدولت دنیا کی عظیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ اردو کی رگِ حیات فارسی کے چشمے سے ہمیشہ سیراب ہوتی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…