سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا

18  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی اگلی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا۔اس فلم کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے مداح طویل عرصے سے بیتاب تھے اور اب اس کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ مل رہی ہے۔فلم کے پہلے پوسٹر میں ایک بزرگ شخص ہاتھ میں تسبیح لیے موجود ہے۔پوسٹر کی ریلیز کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ’’زندگی تماشا‘‘ کا ورلڈ پریمیئر بوسان فلم فیسٹیول میں ہوگا جبکہ اس فلم کا آخری پوسٹر بھی جلد سامنے آئے گا۔خیال رہے کہ بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3

اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔فلم ’’زندگی تماشا‘‘ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔سرمد کھوسٹ اپنی فلم میں خود بھی ایک مختصر کردار نبھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب میں ہوئی ہے۔ہدایت کار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سمیعہ ممتاز کے کردار کا پوسٹر بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سمیعہ اس فلم میں فرخندہ نامی خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ’’زندگی تماشا‘‘ کے علاوہ سرمد کھوسٹ کملی نامی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں صبا قمر مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…