ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی گلوکار کی فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی برقرار ہے، سلیم مرچنٹ کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ میرا گیت آپ کے گیت کی طرح ہے۔فرحان سعید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی گلوکار کا حقیقی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہاریاہ‘ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ’رائیاں‘ کی کاپی ہے۔فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر

پوچھنا نہیں ہے کہ کم از کم اچھا تو بنائیں۔دوسری جانب فرحان سعید کی ٹویٹ پر معذرت کرنے کے بجائے سلیم مرچنٹ ’میں نہ مانوں‘ کی ضد پر اڑے رہے اور کہا کہ میں نے ابھی آپ کا گیت سنا ہے اور یہ اتفاق ہے کہ میرا گیت بھی آپ کے گیت کی طرح ہے، سچ کہوں تو میں نے اس سے قبل یہ گیت کبھی نہیں سنا لیکن ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا۔سلیم مرچنٹ کی ٹویٹ پر فرحان سعید بھی خاموشی نہ رہے۔ انہوں نے بڑے گلوکار ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…