سنبل اقبال اور شہزاد شیخ ایک ساتھ ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے

16  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سنبل اقبال کا شمار ان فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بہترین پروجیکٹس کا حصہ بنتی آرہی ہیں۔اور اب اداکارہ نے ایک اور نیا پروجیکٹ سائن کردیا جس میں وہ اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس ڈرامے کی پروڈکشن ایم ڈی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے۔اداکارہ نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی نہایت سنجیدہ ہے، جو ایک جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے، ڈرامے کے کردار شہاب اور چندا خاندان کی مرضی اور اجازت کے بغیر شادی کرتے ہیں اور آخر میں ان دونوں کو فیملی کی قدر کا اندازہ ہوتا ہے۔سنبل اقبال اس وقت ’’جال‘‘ نامی ڈرامے میں بھی کام کررہی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ ضرور کہوں گی کہ اس نئے ڈرامے میں میرا کردار اس سے بالکل منفرد ہے جو میں جال میں نبھارہی ہوں، یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں، میں شہزاد کے ساتھ کام کررہی ہوں، مجھے امید ہے شائقین کو ہماری جوڑی پسند آئے گی۔دوسری جانب شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا اور سنبل ایک بہترین ساتھی اداکار ثابت ہورہی ہیں، یہ ایک رومانوی کہانی ہے اور مجھے میرا کردار بیحد پسند آرہا ہے۔اب تک اس ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، اس کی کہانی ثمینہ اعجاز نے تحریر کی جبکہ ہدایات صائمہ وسیم دے رہی ہیں۔ڈرامے کو رواں سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…