کیریئر کی شروعات میں ریما اورصائمہ نے پریشان کیا : اداکارہ میرا

15  ستمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہورہی ہے اور اس فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فلم کی مرکزی اداکارہ کا خیال ہے کہ اب آخر کار انڈسٹری میں ان کو اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع مل گیا۔ادکارہ میرا اپنی فلم باجی کے ہدایت کار ثاقب ملک کے ہمراہ عفت عمر کے شو سے اٹ آل ود عفت عمر کا حصہ بنیں۔اس موقع پر میرا نے اپنی فلم باجی کی

شوٹنگ کے تجربے جبکہ اسے ملنے والی بذیرائی پر بات کی۔ایک موقع پر فلم کے ہدایت کار نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا نام باجی رکھنے کا فیصلہ انہوں نے کیا، جبکہ فلم میں موجود مرکزی کردار عثمان خالد بٹ اس نام کو تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے۔جب عفت عمر نے ان سے سوال کیا کہ اگر میرا فلم میں کام کرنے کی حامی نہ دیتیں تو وہ ان میں سے کس اداکارہ کو کاسٹ کرتے؟جس پر ثاقب ملک نے کہا کہ اگر میرا اس فلم میں کام کرنے پر رضامند نہ ہوتیں تو وہ ریما، نرگس یا ریشم میں سے کسی کو کاسٹ نہیں کرتے بلکہ وہ باجی فلم بناتے ہی نہیں۔انٹرویو کے دوران میرا نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں اداکارہ ریما اور سائمہ نے انہیں پریشان کیا اور ان کے ساتھ انہوں نے مشکل وقت گزارا۔ایک موقع پر عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں انصاف نہیں اور یہاں ہونے والے ایوارڈز کی تقریب میں ان اداکاروں کو پیچھے بٹھا دیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری میں زیادہ کام کیا جبکہ وہ اداکار سامنے رہتے ہیں جنہیں انڈسٹری کا حصہ بنے کچھ عرصہ ہی ہوا ہے۔عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے ایوارڈ شو کا حصہ بننے سے بہتر ہے کہ ان میں نہ جانے کا فیصلہ کریں۔اس پر میرا کا کہنا تھا کہ میرے لیے اب صرف میرا کام اہم ہے۔میرا نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایسے کردار ادا کروں جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا جائے، لیکن یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے کام کو اس وقت پسند کرتے ہیں جب آپ مرجاتے ہیں، اس

وقت انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے انڈسٹری کے لیے کتنا کام کیا۔یاد رہے کہ فلم’’باجی‘‘ میں میرا کے ساتھ عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، آمنہ الیاس اور علی کاظمی نے اہم کردار نبھائے تھے۔اس فلم کو کینیڈا کے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…