لاہور( این این آئی ) ٹی وی کے ناموراداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی کردار معمولی نہیں ہوتا بلکہ اداکاراس کی اہمیت بناتے ہیں ،لیجنڈ اداکاروں نے ایسے بہت سے کردار نبھائے ہیں جو کئی دہائیاں گزرنے کے بعد آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔ ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگومیں عمران اشرف نے کہا کہ میں نے جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں وہ سب سپر ہٹ ہوئے ہیں ۔ میں نے اداکاری کوبطور پروفیشن
اختیار کیا اور اس میں مجھے جس قدر کامیابیاں ملی ہیں وہ میری توقعات سے بڑھ کرہیں۔عمران اشرف نے کہا کہ اس وقت کراچی ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج کے دورسے گزررہی ہے اور ہماراڈرامہ ہر اعتبار سے بھارتی ڈراموں سے بہترہے ۔ ایک وقت میں بھارتی ٹی وی ڈراموں نے ہمارے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا تھا لیکن آج حالات یکسرتبدیل ہو چکے ہیں اورلوگ صرف پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔