پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اگر مخلص دوست مل جائیں تو کسی بھی انسان کی زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے ، ریشم

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر مخلص دوست مل جائیں تو کسی بھی انسان کی زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے ، ہمیشہ منافق لوگوں سے دوری پر رہی ہوں کیونکہ ایسے لوگ آپ کیلئے ذہنی اذیت کا باعث ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میرے دوستوں کی تعداد کم ہے لیکن جتنے بھی ہیں سب ایک دوسرے سے مخلص ، محبت کرنے اور احترام دینے والے ہیں اور مجھے اپنے دوستوں پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے دوستوںکی غمی اورخوشی

میں شریک ہوتی ہوں کیونکہ ایسے وقت میں ہی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ شاعری سے جنون کی حد تک لگائو ہے اور جب کبھی دوستوں کی محفل جمتی ہے تو مجھ شاعری سنانے کا اصرار کیا جاتا ہے ،شاعر بڑا حساس ہوتا ہے او راس کے کہے ہوئے الفاظ میں بڑی گہرائی ہوتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ انسان کی اندر کی خوبصورتی انسان کی ظاہر ی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے لیکن بد قسمتی سے آج لوگ اندر کی بجائے باہر کی خوبصورتی پر توجہ دیتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…