لاہور (این این آئی) اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز پہلی بار ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔یاسر حسین نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اقراء پہلی مرتبہ ‘جھوٹی’ ڈرامہ سیریل میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔یاسر حسین نے انسٹا پوسٹ میں اقراء اور اپنی ایک رومانوی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ واہ! کیا کمال اداکارہ ہیں آپ، جس پر اداکارہ نے تبصرہ دیا کہ مقابلہ سخت ہے۔ایسے ہی اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام پر ‘جھوٹی’ کی عکس بندی کے دوران یاسر حسین
کیساتھ لی جانے والی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنے کا کہا۔جھوٹی ڈرامہ سیریل کی کہانی علی معین نے تحریر کی ہے جس کی ہدایت کاری سید رامش رضوی انجام دے رہے ہیں۔ڈرامے میں اداکارہ نٹ کھٹ نمرہ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا ماننا ہے کہ دنیا میں صرف پیسے کی ضرورت ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں یاسر حسین اور اقراء عزیز سمیت احمد بٹ اور اسماء عباس بھی شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل کس چینل اور ماہ میں نشر ہوگا، فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات واضح نہیں کی گئی ہیں۔