ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ نادیہ حسین ولن بننے کے لئے تیار

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے بیوٹی پارلر کے بزنس میں اس حد تک مصروف ہیں کہ وہ طویل عرصے سے ٹیلی ویڑن اسکرینز پر کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بنی لیکن اب اداکارہ بہت جلد ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی ہدایات حسیب علی دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نادیہ حسین اس ڈرامے میں ولن کا منفی کردار نبھانے جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں ایک منفی کردار نبھانے جارہی ہوں، اس ڈرامے میں سویرا ندیم اور ان کی بیٹی کنزہ ہاشمی بھی موجود ہیں، میں سویرا کی

بھابی کا کردار نبھارہی ہوں اور اختر حسنین میرے شوہر بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر مبنی ہے جہاں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مالی پریشانیوں کا بھی سامنا ہوتا ہے، جبکہ گھریلو سیاست بھی اس ڈرامے کی کہانی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے کہ جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کرینگے اور بہتر بن سکیں، شاید وہ یہ سمجھ سکیں کہ میرے جیسے کردار سے وہ دوسروں کو کتنی تکلیف دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…