لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار جنید خان اور اداکارہ منشا پاشا پہلی بار مدِ مقابل فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔پاکستان کے معروف اور مقبول ترین اداکار و گلوکار جنید خان نے بڑی سکرین پر نظر آنے کی تیاریاں کرلی ہیں، وہ بہت جلد فیچر فلم ’کہے دل جدھر‘ میں لال کبوتر سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ منشا پاشا کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایتکاری معروف ٹی دی ڈائریکٹر جلال رومی نے دی ہیں جبکہ پیش کش فلم میں اداکاری کرنے والے کامران باری کی ہے، معروف اداکار ساجد حسن کو بھی ناظرین فلم میں
دکھائی دیں گے۔فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ فلم کی کہانی معاشرے میں موجود بیماریوں سے متعلق ہے، فلم میں میرا کردار ایک پولیس اہلکار کا ہے، جنید خان نے کہا کہ مجھے میری فلم بِن روئے سے قبل بھی کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوچکی تھیں، مگر حقیقت میں مجھے ایک اچھی ٹیم اور سکرپٹ کی تلاش تھی، جو کہ پوری ہوئی اور بالآخر میں نے بڑے اعتماد سے چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے پر چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی۔