ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

رشوت دے کر بیٹی کا کالج داخلہ، امریکی اداکارہ کو جیل

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) امریکا کے بہترین کالجوں میں رشوت دے کر بچوں کو داخلے دلانے کے سکینڈل میں امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ فیلسیٹی ہفمین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے داخلے کیلئے 15 ہزار ڈالر

دے کر داخلہ ٹیسٹ ایس اے ٹی کے نمبر بڑھوا دیے تھے۔بوسٹن فیڈرل کورٹ کے جج نے ہفمین کو 14 دن قید، 30 ہزارڈالر جرمانے اور 250 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنادی، دوران سماعت جج نے کہا کہ والدین کو پیغام ہے کہ وہ اپنی دولت کے بل بوتے پر مستحق بچوں کا حق چھین نہیں سکتے۔داخلے کے امتحانات میں سکور بڑھانے کیلئے یورسٹی انتظامیہ اور کوچز کو رشوت دینے کا اسکینڈل رواں سال مارچ میں سامنے آیاتھا جس میں اب تک 50 افراد کیخلاف فردجرم عائدکی جاچکی ہے، اس نیٹ ورک کا سرغنہ امریکی گلوکار ولیم رک ہے جنہوں نے25 ملین ڈالر وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اسٹینفورڈ یورنیورسٹی کے سیلنگ کوچ جان ونڈیموئر کو 6 لاکھ 10 ہزار ڈالر وصول کرنے پر جون میں سزا سنائی گئی تھی۔ایک چینی خاندان نے بھی اعتراف کیاہے کہ انہوں نے بیٹی کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے لیے وینڈیموئر کی مدد سے رنگ لیڈر ولیم رک کو 65 لاکھ ڈالر ادا کیے۔اس اسکینڈل میں یونیورسٹی آف سائوتھ کیلیفورنیا، ییل، جارج ٹائون اور یوسی ایل اے کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…