ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ارشد خان چائے والا شوبز انڈسٹری سے پھر چائے کی ڈھابے کی طرف انہوں نے یہ فیصلہ اچانک کیوں کیا ؟ تفصیلات جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لگ بھگ 3 سال قبل اسلام آباد کے ایک چائے والے کی قسمت سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے بدل دی تھی۔ارشد خان المعروف چائے والا کی تصویر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں شیئر کی تھی اور اس کی قسمت بدل گئی۔اس وقت ارشد خان کی عمر 18 سال تھی اور جو اصل میں کوہاٹ سے تعلق رکھتے تھے اور اسلام آباد کے اتوار بازار میں 3 ماہ سے چائے

بنانے کا کام کررہے تھے، ارشد نے کبھی اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی اور اس کے مطابق وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کرنا چاہے گا۔ارشد خان ماڈل بن گئے اور بھی اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی، پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں، ان قیاس آرائیوں کا آغاز اْس وقت ہوا جب ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تاہم اپنے ایک انٹرویو میں ارشد خان نے بتایا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ارشد خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی نے جھوٹی خبر پھیلائی تھی، میں اب بھی کام کررہا ہوں، میں نے شوبز نہیں چھوڑا، تاہم ان کے رشتہ دار میوزک ویڈیو کے حوالے سے ناراض ضرور ہیں۔تو اس کا جواب ہے کہ وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آئے ہیں اور وہ اس کام کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

درحقیقت وہ چائے کے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ فی الحال اچھی شراکت دار کو تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک زیرتکمیل فلم’’ 24 آورز‘‘ میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…