لاہور( این این آئی) فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ انسان عملی زندگی سے جو کچھ سیکھتا ہے وہ اسے کتابوں میںنہیںمل سکتا ، فلم انڈسٹری میں نا خوشگوار تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میری سب سے زیادہ کیمسٹری شمیم آراء بیگم سے ملتی تھی اور انہوں نے ہی مجھے ایکشن ہیروئن کے طورپر متعارف کرایا ۔شمیم آراء نہ
صرف بڑی اداکارہ تھیں بلکہ بڑی ہدایتکارہ بھی تھیں اور انکے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیں ۔ انہوں نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلموں میں کام نہیں کرنا کیونکہ میں نے اپنے عروج کے دور میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب میں دوبارہ ایسا کام نہیں کرسکتی جو ماضی میں کر چکی ہوں ۔مجھے ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے لیکن میں انتہائی شکریہ کیساتھ معذرت کر لیتی ہوں۔