لاہور( این این آئی)اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکارہ دو فلموں کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، مجھے گلوکاری کاشوق تھا لیکن قسمت مجھے اداکاری کی طرف لے آئی اور میرا یہ تجربہ بھی کامیاب رہا ۔ ایک انٹر ویو میں زارا شیخ نے کہا کہ پہلی فلم ’’ تیرے پیار میں ‘‘ سے ملنے والی کامیابی نے مجھے راتوں رات
شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔ میں مستقبل میں بھی اسی طرح کی شاہکار فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی کیونکہ میں بے مقصد فلموںمیںکام کر کے اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتی۔زارا شیخ نے بتایا کہ میں بطور ہد ایتکارہ اور پروڈیوسر دوفلمیں بنا رہی ہوں جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا اور دونوں فلموںکا مرکزی خیال میر ااپنا ہے او راس کا اسکرپٹ بھی خود لکھا ہے ۔