پاکستانی فلم ڈارلنگ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

11  ستمبر‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)پاکستانی شارٹ فلم ’’ڈارلنگ‘‘ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہتر مختصر فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔فلم ڈارلنگ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شانی اور ایک مخنث خاتون الینا کی دوستی پر مبنی فلم تھی جس کا ورلڈ پریمیئر وینس فلم فیسٹیول میں ہوا۔الینا کا کردار الینا خان نے ادا کیا جو کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک مخنث خاتون ہیں۔اس فلم کی ہدایات 28 سالہ صائم صدیق نے دیں جو کہ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت کولمبیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔یہ پہلی بار ہے جب ایک

پاکستانی فلم کی اسکریننگ وینس فلم فیسٹیول میں ہوئی اور وہ ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہی۔وینس فلم فیسٹیول کو فلمی دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹیول قرار دیا جاتا ہے اور ڈارلنگ کو بیسٹ شارٹ فلم کا Orizzonti ایوارڈ دیا گیا۔ڈارلنگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 3 بڑے فلمی فیسٹیول یعنی کانز، برلن اور وینس میں پیش کی گئی۔فلم کے ڈائریکٹر نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا ‘میں نے بغیر توقع کے فلم کا نام بھیجا تھا کہ شاید اسے منتخب کرلیا جائے، اب یہ خوش قسمتی تھی یا کچھ اور، فلم کو منتخب کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…