لاہور (این این آئی) رومانیا سے تعلق رکھنے والے مشہور پاپ بینڈ ”ایکسنٹ“ کے پاکستان میں بھی بہت چاہنے والے ہیں جس کے لیڈ گلوکار ”ایڈریان سینا“ ہیں، چھ ستمبر کے موقع پر گلوکار نے فیس بک پر پاکستان کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کی چیخیں ہی نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق ”ایڈریان سینا“متعدد بار پاکستان میں کنسرٹ بھی کر چکے ہیں تاہم چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے فیس بک پرمیدان سنبھالا اور پاکستان کیلئے
انوکھے انداز میں یوم دفاع کا پیغام جاری کر دیا۔ گلوکار نے فیس بک پر اپنی ایک تصویر جاری کی جس میں ان کے دونوں اطراد نیلے رنگ کی وردیاں پہن بندوقیں تھامے ہوئے دو سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔ اس تصویر کے عنوان پر انہوں نے لکھا کہ”چائے بہت اچھی تھی“۔دراصل یہ وہ جملہ ہے جو کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستانی حکام کی حراست میں ویڈیو بیان دینے کے دوران کہا تھا، یہ جملہ سوشل میڈیا پر بے حد معروف ہوا اور زبان زد عام ہو گیا۔