بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکی گلوکارہ 36 سالہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس( آن لائن ) امریکی گلوکارہ 36 سالہ نکی مناج نے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔جہاں لوگ ان کی جانب سے موسیقی کو خیرباد کہنے پر حیرانگی کا اظہار کیا، وہیں زیادہ تر لوگ اس بات پر بھی حیران دکھائی دیے کہ متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی گلوکارہ اب خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔نکی مناج نے اپنی مختصر ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی موسیقی کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی یعنی خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں

یا نہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ خاندان شروع کرنے کی وجہ سے موسیقی سے الگ ہونے جا رہی ہیں۔نکی مناج نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک موسیقی سے الگ ہوجائیں گی، تاہم انہوں نے مداحوں سے گذارش کی کہ وہ ان کے گانے سنتے رہیں۔گلوکارہ نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کے اعلان سے ان کے مداح ناراض ہوں گے۔نکی مناج نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے گانے ان کے مرنے تک سنتے رہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…