پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عابد علی کی بیٹیوں کو جنازے میں کیوں شریک نہیں ہونے دیا گیا ؟ بیٹی رحمہ علی نے روتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کر دی

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات نامور پاکستانی لیجنڈاداکار عابد علی ہم سب سے بچھڑ گئے جس نے پورے پاکستان کی عوام کو غم زدہ کر دیا ہے ۔ عابد علی گزشتہ دو ماہ سے زیر علالت کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ عابد علی کی انتقال کے کچھ دیر بعد ان کی بیٹی غم سے

نڈھال رحمہ علی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے رابعہ نورین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کی دوسری اہلیہ اور ان سوتیلی والدہ میت کو لے کر ہسپتال سے چلی گئیں ہیں اور ہمیں جنازے میں شریک ہونے سے روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ ‘ میں پھوپھو، پھوپھا، میری بہنیں، میری والدہ ہم سب اس وقت اسپتال میں ہیں، ہم نے نہیں دیکھا نہ ہمیں پتا ہے کہ وہ کہاں لے کرگئی ہیں، ہمیں یہ بھی نہیں پتا کے وہ کس جگہ رہتی ہیں۔ ہمارے سارے گھر والوں سمیت میری پھوپھو تک کو جنازے میں شریک نہیں ہونے دیا جارہا جبکہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ جنازہ کب ، کہاں اور کس وقت ہونا ہے ۔ تاہم گزشتہ رات عابد علی کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر تصدیق کی گئی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی۔قبل ازیں شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے دنیا سے چلے جانے سے فن کا ایک اور باب بند ہو گیا ، عابد علی نے اپنی لازوال اداکاری اور تخلیقی کام کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا شاہد ہی کوئی دوسرا فنکا راس منزل کو حاصل کر سکے ۔سینئر اداکار قوی خان ، مسعود اختر ، محموداسلم ، شبیر جان ، سہیل اصغر ،جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ،شان ، سید نور ، ثناء ، نبیل ، معمر رانااور دیگر نے عابد علی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغات میں کہا کہ پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا، فن کی دنیا میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ عابد علی وہ باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے ہر کردار کو انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا اور وہ کردار ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا ۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اداکار عابد علی نے ہر کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا اور ان کا ہر کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…