جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

صلاح الدین کی موت پر حمزہ علی عباسی کی حکومت پر شدید تنقید

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین سے رقم چرانے کے الزام میں گرفتار اور پھر دوران حراست ہلاک ہونیو الے شخص صلاح الدین کی موت پر اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملک میں امیر اور غریب کے لیے

رائج الگ الگ قانون پر کڑی تنقید کی ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے، بعد ازاں پنجاب پولیس نے اس شخص کو رحیم یار خان سے گرفتار کیااور پھریہ بات سامنے آئی کہ صلاح الدین دوران حراست ہلاک ہوگیا ہے۔گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے صلاح الدین کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ پولیس کی حراست میں تشدد سے بے حال نظر آرہاہے جب کہ ایک تصویر میں ہاتھ جوڑے ہوئے بھی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا چھوٹے چور غریب ہونے کی وجہ سے جیل میں مرتے ہیں جب کہ بڑے چور جیل میں فائیو اسٹار سہولتوں کے مزے لیتے ہیں کیونکہ وہ پیسے والے اورطاقتور ہیں، تو آپ کس طرح امید کرسکتے ہیں کہ ہمارا ملک خوشحال ہوگا؟ بغیر انصاف کے کوئی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا چاہے آپ کی معاشی پالیسی کچھ بھی ہو، یہی اللہ کا قانون ہے۔ایک اورٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھاصلاح الدین ذہنی طور پر کمزور تھا لیکن جسمانی طور پر صحت مند تھا، لہذا پنجاب پولیس کا یہ کہنا کہ صلاح الدین کی موت قدرتی تھی بالکل بکواس ہے۔ کیا اس واقعے کے بعد پنجاب پولیس میں کسی آفیسر کی معطلی کی خبر آئی؟ کیا پنجاب پولیس میں کسی کو گرفتار کیاگیا؟یا پھر بس ایک نا ختم ہونیو الی انکوائری شروع کردی گئی ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…