لاس اینجلس( آن لائن )سیاہ فام کینیا نژاد میکسیکن اداکارہ لوپیٹا نیانگ کو دی ای پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا، امریکی نشریاتی ادارے نے ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لوپیٹا پہلی سیاہ فام اداکارہ ہیں جو اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئیں، ان کے علاوہ ایوارڈ کی
دوڑ میں 2 برطانوی اداکارائیں صوفی ٹرنر اور ملی بوبی بران کے علاوہ امریکی اداکارائیں سکارلٹ جانسن، زیندایا، جنیفر آسٹن، بیری لارسن اور ٹیساتھامپشن شامل ہیں۔ لوگ ان اداکاراں کا ای ووٹنگ کے ذریعے چناو کریں گے، ایوارڈز کی تقریب 10 نومبر کو لاس اینجلس میں ہو گی۔