ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے، جگن کاظم

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ حمل ضائع ہونے کے بعد لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے لوگوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے۔ جگن کاظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے وزن بڑھنے کی وجہ سے مذاق بنانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میں اْمید سے تھی لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا لیکن مجھے دکھ اس وقت ہوا جب لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑانے لگے۔جگن کاظم نے کہا کہ ایک خاتون نے

مجھے کہا کہ ’لگتا ہے لاہور کی ہوا لگ گئی ہے‘‘ اور بہت سی خواتین مختلف رائے دیتے ہوئے مجھے بولتی رہیں کہ میں زیادہ موٹی ہو گئیں ہوں، حالانکہ میں یہ بات اب تک نہیں بتانا چاہ رہی تھی کہ میں اْمید سے تھی اور حمل کے دوران مجھے کافی پیچیدگیاں تھیں۔جگن نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو وزن کی وجہ سے مذاق بنانے سے روکنے کی ضرورت ہے کیوں کہ جو لوگ بڑھتے وزن کا شکار ہیں انہیں یہ بات معلوم ہے، اْن کا بڑھتا وزن کیا پتا کسی وجہ سے بڑھا ہو، یہ بات بھی سچ ہے کہ کچھ لوگوں کے طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت پڑتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…