نیویارک (این این آئی) دوستوں کا ایک گروپ نکلا ہے انجانے سفر پر جس کے ہر موڑ پر انہیں ہوش اڑا دینے والے واقعات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ کہانی ہے ہالی وڈ فلم ان کاؤنٹر کی۔کہانی میں تجسس ہے ایک پراسرار چیز کے ملنے کے بعد تو جیسے زندگی ایک دلچسپ موڑ پر کھڑا کر دیتی ہے۔ اب اس سارے فسانے میں پولیس اس گروہ کی جان کی دشمن بن جاتی ہے۔ کیا ہوگا اس کہانی کے انجام کا علم یکم اکتوبر کو اس تخلیق کے ریلیز ہونے کے بعدہو گا۔