منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسری گلوکارائیں مجھ سے زیادہ بولڈ ہیں : اداکارہ می حریری

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنانی گلوکارہ و اداکارہ می حریری جو ان دنوں اپنے نئے گانے ریلیز ہونے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ وہ لبنان کی سب سے زیادہ بولڈ گلوکارہ و اداکارہ ہیں۔2002 میں کیریئر کا آغاز کرنے والی 45 سالہ می حریری ماضی میں خوبصورت اور پرکشش عرب خواتین کی فہرست میں شامل ہونے سمیت بولڈ گلوکاراؤں کی

فہرست میں بھی شامل رہ چکی ہیں۔می حریری پرکشش اور خوبرو عرب خواتین کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر رہ چکی ہیں تاہم انہیں 2009 میں لبنان کی پرکشش ترین شوبز خاتون قرار دیا جا چکا ہے۔می حریری نے 2016 تک 8 میوزک ایلبم ریلیز کیے تھے، ان کا پہلا میوزک ایلبم ’’لبومات‘‘‘ 2002 میں ریلیز ہوا، جس کے ریلیز ہوتے ہی وہ نوجوانوں میں مقبول ہوئیں۔می حریری کا 8 واں میوزک ایلبم ’ندمانا‘ 2016 میں ریلیز ہوا جس کے بعد انہوں نے سنگل گانے ریلیز کرنا شروع کیے۔حال ہی میں ان کا گانا ریلیز ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔گانے کے مشہور ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کے بولڈ انداز اور خوبصورتی پر باتیں ہونے لگیں، جس پر انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ لبنان کی سب سے بولڈ گلوکارہ ہیں۔’انڈیپینڈنٹ عربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے می حریری نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ لبنان کی سب سے بولڈ گلوکارہ ہیں۔می حریری کا کہنا تھا کہ وہ لبنان کی سب سے پردہ دار گلوکار ہیں، ان کے مقابلے دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں انتہائی بولڈ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…