خالق نگر(این این آئی)پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20جس کا شیڈول جولائی 2019ء میں جاری کیا جاچکا ہے ،الیکشن 20ستمبر2019ء کو منعقدہونگے،الیکشن میں 12ممبران کا انتخاب ہوگا،اور 2مخصوص نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا جائے گا،انتخابات میں اسلام آباد سے 2،کے پی کے سے 2،پنجاب سے 11اور سندھ سے 14ممبران نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے،سندھ سے موصول کاغزات
میں سے دوممبران کے کاغزات نامزدگی ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کی بنا پر مستردکردیئے گئے،کاغزات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3ستمبر2019ء ہے ،جس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے ممبران کی کل تعداد300ہے جس میں سے 87ممبران نے اپنی ممبرشپ اور ٹیکس ریٹرن 2017-18ء جمع کروائی جس میں سے 27امیدوارمجلس عاملہ کا الیکشن لڑیں گے۔