جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نیئر اعجاز بھی کراچی والوں کی آواز بن کر میدان میں آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکار نیئر اعجاز بھی کراچی والوں کی آواز بن کر میدان میں آگئے۔اداکار نے فیس بک پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے دوران بچوں اور بڑوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور کے الیکٹرک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال میں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن ہم آج بھی اتنے ناکارہ اور گئے گزرے ہیں کہ آج اگر بارش ہوتی ہے اور بچے باہر کھیلنے نکلتے ہیں تو وہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔نیئر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ ہمارا وقت پر بل دینا

اور ٹیکس بھرنے کا صلہ یہ دیا جائے گا کہ آج ہمارے بچے اس طرح مریں گے اور موسم کو بھی انجوائے نہیں کر سکیں گے، کراچی کا برا حال ہے ہر جگہ گٹر ابل رہے ہیں لیکن یہ لوگ اپنی سطحی سیاست دکھا رہے ہیں۔اداکار نے عوام سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ’بول کے لب آزاد ہیں تیرے‘ کیوں کہ آپ سب نہیں بولیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، جو ادارے بھتہ لے رہے ہیں ان کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ان کا قلع قمع کیا جائے اور خدا کے لیے ہم پر اتنا ظلم نہ کریں ہماری یہ چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی برباد نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…