لاہور( این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں اور میرے ملک کو جب بھی ضرورت پڑی میں سرحدوں پر جا کر اس کا دفاع کروں گی ،کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ بھارت پاکستانیوں کے جذبے سے اچھی طرح واقف ہے۔
اور وہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اورلاکھوں کی افواج کے مظالم بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکے ۔ رابی پیر زادہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور انشا اللہ ان کی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔