منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فہد مصطفیٰ سے شادی اور ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بناؤں گی،مہوش حیات

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ویسے تو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بڑے پراجیکٹ کا حصہ بن کر کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔تاہم آج کل وہ اپنے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا رہی ہیں۔مہوش حیات حال ہی میں اداکار علی سلیم کی ویب سیریز ’بیگم از بیک‘ کا حصہ بنیں۔

اس دوران علی سلیم نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟۔اس پر اداکارہ نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ہی اداکار پسند ہیں اور ان کے بیحد اچھے دوست بھی ہیں لیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے روپ میں ٹھیک رہیں گے۔شو کے دوران بیگم نوازش علی نے یہ بھی کہا کہ وہ مہوش حیات کی شادی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کرانے کے خواہشمند ہیں جس پر مہوش حیات ہنس پڑیں۔خیال رہے کہ مہوش حیات ہمایوں سعید کے ساتھ دو کامیاب فلموں جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرچکی ہیں۔مہوش حیات اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں اور مستقبل میں مزید پروجیکٹس پر ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔دوسری جانب فہد مصطفیٰ کے ساتھ بھی مہوش حیات نے دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ان میں ‘ایکٹر ان لا’ اور دوسری ‘لوڈ ویڈنگ’تھی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…