ثنا فخر فلم میں چوہدری اسلم کی اہلیہ بنیں گی

31  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)مزاحیہ فلم ‘رونگ نمبر 2 کا حصہ بننے کے بعد اب پاکستان کی ٹیلنٹڈ اداکارہ ثنا فخر بہت جلد ایک اور نئی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔اداکارہ ان دنوں فلم ‘چوہدری: دی مارٹیرکی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں ثنا فخر ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ایک انٹرویومیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اتنے طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد میں اب اس مقام پر موجود ہوں جہاں میں اسکرپٹس پر زیادہ فوکس کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں جن اسکرپٹس پر میں کام کروں وہ بامعنی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار بے حد خاص ہے، ایک تجربہ کار اداکار ہونے کے باعث ایسا کچھ بھی ملنا مشکل ہے جو مجھے چیلنج کرے۔ثناء کے مطابق میں فلم کا حصہ اس وقت بنی جب مجھے پتا چلا کے اس میں سچے واقعات پیش کیے جائیں گے، مجھے ایک اصل کردار نبھانے کا خیال بیحد پسند آیا، بہت کم فلمیں ایسی بنتی ہیں جس میں خواتین کا بیحد مضبوط کردار ہو لیکن اس فلم میں موجود خواتین کے کردار بیحد مضبوط ہیں۔فلم میں دیگر کاسٹ میں شمون عباسی اور یاسر حسین موجود ہیں جبکہ بہت سے کرداروں کے لیے نئے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی طارق اسلم جو چوہدری اسلم کے ساتھ کام کرچکے ہیں، وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔عظیم سجاد کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ثنا ء فخر نے بتایا کہ ابھی فلم کی شوٹنگ جاری ہے، مجھے اْمید ہے کہ سب کچھ خیریت سے مکمل ہو، میں جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنتی ہوں کوشش کرتی ہوں کہ اس کے لیے بھرپور محنت کروں اور اپنی بہترین کارکردگی سے پیش کروں۔یاد رہے کہ سندھ پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری اسلم 9 جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔انہوں نے 30 سال تک کراچی پولیس میں فرائض انجام دئیے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…