منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

فلم سپر اسٹار بنانا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے، احتشام الدین

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ہدایت کار احتشام الدین نے کہاہے کہ فلم سپر اسٹار بنانا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے۔ ایک انٹرویومیں معروف ڈرامہ سیریل آنگن اور سپر اسٹار پہ بیک وقت کام کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے سپراسٹار کی ہدایتکاری کے لیے جب کال موصول ہوئی تو میں آنگن پر کام کر رہا تھا۔میں پیشکش کے بعد مخمصے کا شکار ہو گیا کہ دونوں پراجیکٹس کے ساتھ انصاف کیسے کر پاؤں گا۔ مگر خدا کا شکر ہے کہ فلم کی باضابطہ عکس بندی سے قبل اور اس کے بعد کی گئی محنت نے فلم کو ایسا بنا دیا جیسا میں اور سمیع خان بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ فلم کے ڈائیلاگ نکھارنے میں مصطفی آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان ہی کی بدولت ہمیں تماشہ ہے تو تماشہ ہی سہی جیسے ڈائیلاگز سننے کو ملے۔اذان سمیع خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ زیبا بختیار نے مجھے ہدایتکاری کی طرف آنے کی ترغیب دی تھی اور اب ان کا بیٹا اس انڈسٹری کے لیے ایک عظیم اثاثہ ثابت ہورہا ہے۔فلم سپراسٹار میں نامی گرامی ناموں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ندیم بیگ جیسے بڑے اداکاروں کے لیے ہدایتکاری کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…