پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر اداکارہ ارمیلا بھی کھل کر بول پڑیں، کھری کھری سنادیں 

datetime 30  اگست‬‮  2019 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ اور بھارتی رکن کانگریس ارمیلا مٹونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کیخلاف کھل کر بول پڑیں ، کھری کھری سنادیں ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے نہتے

کشمیریوں پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی کررہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ہتھکنڈوں پر بھارتی اداکارہ اور رکن کانگریس ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ 22 دن گرز چکے میرے شوہر کی اپنے والدین سے بات نہیں ہو سکی اور نہ ہی میری ان سے بات ہوسکی ہے۔کوئی پتہ نہیں وہ کس حال میں ہیں ۔ ارمیلا کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساس سر دونوں بلڈ پریشر کے مریض ہیں پتہ نہیں ان کے پاس دوائیاں ہیں یا نہیں ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…