پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے اوربھونڈے انداز میں ریمکس کرنے پر بالی ووڈ کو ا?ڑے ہاتھوں لے لیا۔چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر ا?ئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ’’دوربین‘‘ کو پاکستانی گانے چراکران کے بھونڈے ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ

بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…