لاہور (این این آئی) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے (آج)جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک پہنچنے اور 6 ستمبر کو پاک فوج کے کسی شہید کے گھر جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوں، (آج) جمعہ کو 12 بجے لبرٹی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوں گی، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم
عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ تمام پاکستانی ہر جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں اور ان کیلئے آواز اٹھائیں۔رابی پیر زادہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی اپیل پر بھی لبیک کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 6 ستمبر کو کسی شہید کے گھر ضرور جائیں گی۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 6 ستمبر کو کسی ایک شہید کے گھر ضرور جائیں اور ان کا شکریہ ادا کریں ۔