نیویارک (این این آئی)سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔نواہ ہائولے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی طویل خلائی مشن سے لوٹنے والی ایک خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی میں نا قابلِ یقین حد تک تبدیلی آجاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نتالے پورٹمین، جان ہیم، زیزی بیٹس، کرسٹوفر ڈارگا، جوئے ولیمسن، کیلی ڈیپاکو اور نک آفرمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم رواں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔