منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان خان نے میکا سنگھ کے ساتھ امریکی کنسرٹ منسوخ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستان میں گلوکاری کی پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میکا سنگھ کے ساتھ امریکا میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا۔کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ظلم کے خلاف جہاں ساری دنیا مذمت کر رہی ہے وہیں مودی سرکار کی تشدد پسندانہ حکمت عملی کے خلاف بالی ووڈ فنکار بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ سمجھے جانیوالے اداکار شاہ رخ خان کی پاکستان اور مسلم مخالف فلم بنائے جانے کے بعد اب سلمان خان بھی انتہا پسندانہ سوچ کیساتھ میدان میں آگئے۔ہر سال کی طرح سلمان خان کا رواں سال امریکا کے مختلف شہروں میں 25 اگست سے دورہ طے تھا جہاں ان کیساتھ میکا سنگھ کو بھی پرفارم کرنا تھا لیکن سلمان خان نے پاکستان میں پرفارمنس کی وجہ سے میکا سنگھ کیساتھ ہونیوالا ایونٹ منسوخ کردیا۔دوسری جانب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینما ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نامی تنظیم نے میکا سنگھ پر بھارت بھر میں پابند عائد کردی تھی اور اس تنظیم نے سلمان خان کے امریکی ایونٹ کے تناظر یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی فنکار میکا سنگھ کے ساتھ کام کریگا تو اسے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سلمان خان کے قریبی ذرائع نے ایونٹ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ میکا سنگھ سے اپنا فاصلہ بر قرار رکھیں کیوں کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان میں جا کر پرفارم کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…