اداکارہ ماورا حسین نے آخر کار اپنے نئے ڈرامے کا انتخاب کرلیا

27  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آخر کار اپنے نئے ڈرامے کا انتخاب کرلیا۔اداکارہ بہت جلد عدیل حسین کے ساتھ ڈرامے ’’داسی‘‘ میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔اس ڈرامے کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ڈرامہ یقیناً متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی، جن کا کہنا تھا کہ ماورا کی جانب سے

اس ڈرامے میں کیا جانے والا کردار خاصہ دلچسپ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامے میں ماورا حسین سنہری نامی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک چھوٹے شہر میں زندگی گزارتی ہیں، وہ ڈرامے میں کسی مظلوم لڑکی کا نہیں، بلکہ ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی، جو خود پر اٹھی ہر انگلی کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی اور اپنے حق کے لیے کسی سے بھی لڑ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنہری کے کردار کی ایک خاص دوست عالیہ بھی ہے جس کا کردار فریال محمود نبھارہی ہیں، جو بالکل اس ہی کی طرح مضبوط شخصیت کی مالک ہیں۔مصباح نوشین کے مطابق اس ڈرامے میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی عام زندگی کو پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ’’داسی‘‘ کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہے، تاہم اب تک اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ دونوں اداکار طویل عرصے سے اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے ہیں، اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں اور شادی کا ارادہ بھی کررہے ہیں۔ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ عدیل حسین نے اس حوالے سے ماورا کے والدین سے بھی ملاقات کی، تاہم دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے افیئر کی قیاس آرائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…