اسلام آباد ( آن لائن ) فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی کاسٹ لاہور پہنچ گئی۔ فلم ’’سپر سٹار‘‘ کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان مداحوں کا شکریہ ادا کرنے لاہور کے سینما گھر پہنچے گئے جس پر مداحوں نے بلال اشرف کی سینما گھر میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔اس موقع پر بلال اشرف نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے اور ہماری فلم کو کامیاب بنایا۔کبریٰ خان نے کہا کہ فلم سپر
اسٹار کی کامیابی فلم انڈسٹری کی کامیابی ہے۔ سینما گھر میں موجود شائقین کا کہنا تھا کہ فلم کے فنکاروں کی شاندار اداکاری، کمال موسیقی اور اعلی معیار کی پروڈکشن نے ہی سپر اسٹار کو مکمل پیسہ وصول فلم بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم سپر اسٹار عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس نے اپنے ابتدائی تین روز میں ہی 11 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ فلم سپر اسٹار اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔