عالیہ بھٹ کا ’’پراڈا ‘‘ میڈم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے گانوں کا چربہ

25  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی) آج کل عالیہ بھٹ ایک بار پھر متنازعہ خبروں کی زد پر ہیں کیونکہ انہوں نے پہلی بار کسی غیر فلمی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں اور وائٹل سائنز کے پرانے گانوں کا چربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر ’دوربین‘

بینڈ کی نئی میوزک ویڈیو ’پراڈا‘ ریلیز کی گئی ہے جس میں عالیہ بھٹ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ پہلی غیر فلمی ویڈیو ہے جس میں عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ لیکن یہ کوئی اوریجنل ویڈیو نہیں بلکہ ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے ’کالے رنگ دا پراندا‘ اور مشہور پاکستانی میوزیکل گروپ ’وائٹل سائنز‘ کے 27 سال پرانے گانے ’گورے رنگ کا زمانہ‘ کی بھونڈی نقل ہے۔’کالے رنگ دا پراندا‘ ملکہ ترنم نورجہاں نے 1980 کے عشرے میں پنجابی فلم ’مالکہ‘ کیلیے گایا تھا‘جبکہ ’گورے رنگ کا زمانہ‘ مرحوم جنید جمشید نے وائٹل سائنز کے سب سے پہلے میوزک البم کیلئے گایا تھا جو 1989 میں ریلیز ہوئی اور پاکستانی پاپ میوزک میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی‘انڈین بینڈ ’دوربین‘ کی پہلی مشہور میوزک ویڈیو ’لیمبرگینی‘ تھی‘لیکن یہ بھی مشہور پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر کے پنجابی گانے ’چٹّا ککڑ بنیرے تے‘ کا چربہ تھی‘اصل اور نقل سننے کے بعد قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھارتی موسیقاروں نے کس بھونڈے پن سے پاکستانی موسیقی کی چربہ سازی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…