کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، جگن کاظم

25  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، ہمیشہ دوسروں کوعزت و احترام دیا ہے اور اس کے بدلے میں عزت و احترام ملا ہے ۔ ایک انٹرویو میں جگن کاظم نے کہا کہ اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ کوئی شخص دکھاوے کیلئے خود کو تھوڑے وقت کیلئے تو اچھا ثابت کرسکتا ہے۔

لیکن اس کا اصل ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آکر رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو عزت دینے اور اخلاق سے پیش آنے پر کوئی خرچ نہیں آتا بلکہ اس سے آپ دوسروں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں اور ہر کسی کی نظر میں آپ کی خوبصورت تصویر بنتی ہے ۔ جگن کاظم نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات بھی چل رہی ہے اور اس کے ساتھ اپنی فیملی کوبھی بھرپور وقت دے رہی ہوں کیونکہ میری فیملی میری پہلی ترجیح ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…